ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تریپورہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 17 زخمی

تریپورہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 17 زخمی

Thu, 10 Oct 2024 18:57:32    S.O. News Service

اگرتلہ ، 10/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)منی پور کے کدمتالا ضلع میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات سامنے آئے، جس کے بعد حالات کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس کو فائرنگ کرنی پڑی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 17 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق درگا پوجا کیلئے بھاری عطیہ دینے سے مقامی مسلم دکانداروں نے انکار کردیا جس کے بعد شرپسندوں نے مسجد سمیت مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ مقامی کلب کے ارکان درگا پوجا تقاریب کیلئے بھاری رقم دینے پر زور دے رہے تھے۔ مقامی کانگریس کے رکن اسمبلی رائے برمن نے الزام لگایا کہ مسلم داندکاروں کو رقم دینے کیلئے مجبور کیا جارہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تشدد ایک بڑی سازش کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے ضلع میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ اسی دوران سی پی آئی (مارکسسٹ) نے دو وزراء پر اقلیتوں کیخلاف تشدد بھڑکانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے وزراء کی جانب سے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کا بھی الزام لگایا۔


Share: